ممبئی : پاکستانی گلوکار عدنان سمیع پر اپنی اہلیہ پر تشدد کرنیکا مقدمہ درج

ممبئی : پاکستانی گلوکار عدنان سمیع پر  اپنی    اہلیہ  پر تشدد  کرنیکا مقدمہ درج

ممبئی + اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک + خصوصی نامہ نگار) ممتاز پاکستانی گلوکار عدنان سمیع پر اپنی اہلیہ صبا گلاوری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ ممبئی کے ویرسودا پولیس سٹیشن میں درج کر لیا گیا۔ ان کی اہلیہ کے مطابق عدنان نے اسے جلتے سگریٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ عدنان سمیع نے جوابی شکایت میں کہا ہے کہ اسکی اہلیہ کا ایک دوست قریبی فلیٹ میں رہائش پذیر ہے اور انکی ازدواجی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے تاہم پولیس نے عدنان کو وارننگ دینے کے علاوہ کوئی کارروائی نہ کی ہے۔