ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فائرنگ کے الزام میں درج مقدمے میں اسٹیج ادکارہ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ ہنی شہزادی کے خلاف شہری پر فائرنگ کرانے کے الزام میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ ماتحت عدالت نے حقائق کے برعکس اداکارہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ درخواست گزار اداکار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہنی شہزادی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے کیونکہ یہ خدشہ ہے کہ پولیس اداکارہ کو گرفتار کر لے گی۔جس پرعدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ 5 جون کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔