ایکشن سے بھرپور فکشن فلم ایکس مین ایپوکلپس نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر دھاک بٹھا دی
برائن سنگر کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکس مین سیریز کی آٹھویں فلم کو دنیا بھر کے فلم بینوں نے خوب پسند کیا۔ ایڈوانچر اور سسپنس سے بھرپور فلم میں جینیفر لارنس، جیمز مکاوی اور مائیکل فاسبینڈر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم نے پہلے ہی ہفتے چھ کروڑ پچاس ہزار ڈالر کا کاروبار کرلیا.
ڈزنی لینڈ پکچرز کی فلم ایلیس تھرو دی لاکنگ گلاس باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے. جادوئی طاقتوں کا مقابلے کرنے والی لڑکی پر بنائی گئی حیرت انگیز نظاروں سے بھرپور فلم ابتک دو کروڑ اکیاسی لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔
غصیلے پرندوں پر بنائی گئی فلم دی اینگری برڈز نے ریلیز کے دوسرے ہفتے مزید ایک کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کما لیے۔ فلم مجموعی طور پر چھ کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔