فلم ’’عشق خدا‘‘ دوبارہ نمائش کیلئے پیش
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز و ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم عشق خدا کو پنجاب بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔ فلم کے نمایاں فنکاروں میں اداکارہ صائمہ‘ شان‘ میرا‘ احسن خان اور وائم دھامنی شامل ہیں۔ ہدایتکار نے بتایا کہ عشق خدا کو فلمی شائقین کی طرف سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم بین شان‘ صائمہ اور دیگر فنکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ عشق خدا بھی ایک معیاری اور خوبصورت فلم ہے جسے پہلی بار ریلیز پر بھی عوام نے بہت پسند کیا تھا۔