دیوداس سے بہت توقعات ہیں: زارا شیخ

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارا شیخ کی نئی فلم ’’دیوداس‘‘ مکمل ہوگئی ہے۔ آج کل اس فلم کی ریلیز کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ اداکارہ زارا شیخ نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں مرکزی کردار کر رہی ہوں‘ میرے مدمقابل ہیرو کا کردار اداکار ندیم شاہ کر رہے ہیں جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں میرا اور بابر علی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم سے مجھے بہت سی توقعات ہیں‘ مجھے امید ہے کہ اس فلم سے فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی ہوگی۔