طلاق کیس‘ عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کو نکاح نامہ پیش کرنیکا حکم دیدیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کے طلاق کے دعوی کی سماعت کی۔فاضل عدالت نے گلوکارہ کو نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔فاضل جج نوید اختر نے فریحہ پرویز کے طلاق کے دعوی پر سماعت کی تو گلوکارہ کے شوہر نعمان جاوید کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ طلاق کے دعوی کے ساتھ نکاح نامہ لف نہیں ہے۔