فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا کیمرہ کلوز ہو گیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’شور شرابہ‘‘ کا کیمرہ کلوز ہو گیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر حسنین حیدر آباد والا اور اشعر اصغر ہیں۔ کاسٹ میں رابی پیرزادہ‘ عدنان خان‘ میبل خان‘ ملک عقیل‘ میرا‘ احمد بٹ‘ سخاوت ناز‘ مصطفیٰ قریشی‘ نشو شامل ہیں۔ فلمساز سہیل خان نے بتایا کہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام دوبئی میں ہو گا۔