اداکار نسیم وکی کی والدہ کا ختم قل شوبز کی اہم شخصیات کی شرکت
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نسیم وکی کی والدہ کا ختم قل گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاءمیں نسیم وکی کے علاوہ سخی سرور، شاہد خان، عامر سوہنا، افضل بٹ، عبداللہ چلی، طاہر نوشاد، سرفراز خان، طاہر انجم، سرفراز وکی، طارق ٹیڈی، سودی بٹ، چنگیز اعوان اور قیصر ثناءاللہ خان شامل تھے۔