وزیراعلیٰ نے سٹیج ڈرامے کا وقت رات 9 سے 12 بجے تک کردیا

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹیج ڈرامے کا وقت رات 9 سے 12 بجے تک کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ احکامات تھیٹر پروڈوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری ذوالفقار اور وائس چیئرمین وحید جٹ پر مشتمل دو رکنی وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ کچھ عرصہ قبل حکومت پنجاب نے سٹیج ڈرامے کا وقت 8 سے 11 بجے تک کر دیا تھا جس پر تھیٹر سے وابستہ تھیٹر پروڈوسرز کو احتجاج تھا۔ لٰہذا گزشتہ روز ان کے مطالبے کو مان لیا گیا اور تھیٹر کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔