قیصر ثناء اللہ نے طویل عرصے کے بعد نداچوہدری اور صائمہ خان کو اکٹھے کر دیا
لاہور (کلچرل رپورٹر) تماثیل تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’ حد کر دی آپ نے ‘‘ شروع ہو گیا ۔ ڈرامے میں طویل عرصے کے بعد ندا چوہدری اور صائمہ خان اکٹھے پرفارم کرر ہی ہیں جبکہ اس ڈرامے میں ندا چوہدری کی چھوٹی بہن ردا چوہدری بھی پرفام کر رہی ہیں ۔ مذکورہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ساجن عباس ، سردار کمال ، چاند بریال ، طاہر انجم ، لکی ڈیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔