پاکستانی فنکاروں کو بھارت بلوا کر ذلیل کرنا قابل مذمت ہے : راحت ملتانیکر
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ راحت ملتانیکرنے کہاہے کہ ،پاکستانی فنکاروں کوبھارت بلواکرذلیل کرناقابل مذمت ہے ۔ بھارت یوں توسیکولرقوم ہونے کادعویٰ کرتاہے لیکن انتہاپسندی عروج پرہے ۔پاکستانی آرٹسٹوں کے ساتھ نارواسلوک نے بھارت کامکروہ چہرہ عیاں کردیاہے ۔بلاشبہ ہمارے فنکاروں نے بالی وڈمیں اپنی صلاحیتوں کومنوایا لیکن بھارتی انتہاپسندمنافقت سے بازنہیںآتے ۔فنکاروں کے ساتھ ہونے والا گھٹیا سلوک کوئی نئی بات نہیںہے ۔اس سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات رونماہوچکے ہیں۔راحت ملتانیکرنے بتایاکہ میں ان دنوں ٹی وی شوزاور موسیقی کے مختلف پروگراموں میں اپنے فن کامظاہرہ کررہی ہوں جہاں شائقین کی طرف سے بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔میں محرم الحرام میں شہداءکربلاکوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے نوحے ،قصیدے اورمرثیے پڑھوں گی۔