فلم انڈسٹر ی پر منافقین اورخوشامدی لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے: لیلیٰ

 فلم انڈسٹر ی  پر  منافقین اورخوشامدی لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے: لیلیٰ

لاہور (آئی این پی) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹر ی میں منافقین اورخوشامدی لوگوں کا قبضہ ہو چکا ہے‘کام کر نے کے لئے کسی کے آگے پیچھے چکر لگا نا اپنی تو ہین سمجھتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی سے اصل لوگ نکل چکے ہیں ‘بس ایک دو ہی باقی ہیں مگر وہ انڈسٹر ی کا بو جھ اکیلے برداشت نہیں کر سکتے اب جو لوگ فلم انڈسٹری میں مو جو د ہیں ان کو صرف منافع سے غرض ہے اور خوشامدی لوگوں سے کام مانگنا میری تو ہیں ہے ۔