سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی درخواست پر ایس ایچ او کو نوٹس جاری
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او کو شوکار نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاون نے رپورٹ پیش نہیں کی جس کا عدالت نے سخت نوٹس لیا۔اور ایس ایچ او کے یکم اپریل کیلئے شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔طارق ٹیڈی نے اپنی سابق بیوی کے خلاف ہراساں کرنے کے الزام کے تحت اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔