ابرارالحق نئے البم کی تیاریوں میں مصروف
لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار ابرارالحق نئے البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ البم تقریباً مکمل ہے۔ میں سیاسی مصروفیات کی وجہ سے البم پر توجہ نہیں دے سکا۔ امید ہے کہ اس سال کے وسط تک البم مکمل ہو جائیگا۔