کوئی ہمارے ڈراموں کامقابلہ نہیں کر سکتا: جاناں ملک

 کوئی ہمارے ڈراموں کامقابلہ نہیں کر سکتا: جاناں ملک

لاہور( آئی اےن پی)نامور اداکارہ جاناں ملک نے کہا ہے کہ بھارت میں فلم اور پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری مضبوط ہے ،پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ کوئی اور ملک نہیں کر سکتا ‘ ٹی وی پر بیحد مصروف ہونے کی وجہ سے کسی اور طرف توجہ دینے کے لئے وقت نہیں ہے ۔ ایک انٹر ویو میں جاناں ملک نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں پرا ئیوٹ ٹی وی سیکٹر کی وجہ سے اداکاروں کو نہ صرف کام کر نے کی زیادہ مواقع ملے رہے ہیں بلکہ اس سے مقابلے کارجحان بھی پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی ثقافت کے مطابق چلیں اور نئے موضوعات کی تلاش جاری رکھیں تو دنیا کا کوئی ملک ہمارے ڈراموں کامقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر فلم انڈسٹری میں مخلص لوگ آجائےںتو ہم اسے بھی دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کر سکتے ہیں۔