نئے فنکار کامیابی کےلئے کبھی شارٹ کٹ کاراستہ نہ اپنائیں: شگفتہ اعجاز

نئے فنکار کامیابی کےلئے کبھی شارٹ کٹ کاراستہ نہ اپنائیں: شگفتہ اعجاز

لاہور( آئی اےن پی)ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میںنئے آنےوالوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کامیابی کےلئے کبھی شارٹ کٹ کاراستہ نہ اپنائیں ‘ محنت اورلگن سے کام کریں اللہ تعالیٰ آپ کی کامیابی کے لئے ایسے ایسے راستے بنا دیتے ہیں جسکا انسان نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا ۔ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ جب آپ منزل کے حصول کےلئے قدرت کے قانون سے ہٹ کر کسی راستے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ لاکھ کوششوں کے باوجود اس منزل کو نہیں پا سکتے اورآپ راستے میں ہی بھٹک جاتے ہیں اور منزل آپ سے کوسوں دور ہو جاتی ہیں۔ اسکے مقابلے میں محنت لگن اور سیدھا راستے پرچل کرحاصل کی جانے والی کامیابی سدا رہتی ہے۔