جتنے بھی گیت گائے دل سے گائے ہیں: سائرہ نسیم

جتنے بھی گیت گائے دل سے گائے ہیں: سائرہ نسیم

لاہور(آئی اےن پی)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں ‘ خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ سب لوگ اچھا کام کررہے ہیں ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی گائیگی کے بارے میں ریمارکس دیں بلکہ یہ کام پرستاروں کا ہے وہ جسے چاہیںپسند کرتے ہیں اور جسے چاہیں مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کروں اورمجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسا کوئی گانا پیش نہیں کیا جس پرمجھے سبکی کاسامنا کرناپڑا ہو۔