آج فنکار فارغ رہ کر بھی نمبروں کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں: علی اعجاز

آج فنکار فارغ رہ کر بھی نمبروں کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں: علی اعجاز

لاہور(آئی اےن پی)سینئر اداکار علی اعجاز نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی آنے کے بعد اگر آج کے فنکار ہمارے دور کے مقابلے میں تیس فیصد ہی محنت کرلیں تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ‘ ہمارے دور میں فنکار عاجزی اور بھرپور محنت سے کام کرتے تھے لیکن آج فنکار فارغ رہ کر بھی نمبروں کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں ‘ ہمارے معاشرے میں بزرگوں کے تجربے سے استفادہ کرنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے اور یہی صورتحال انڈسٹری میںبھی ہے ۔