اداکارہ صوفیہ احمد نے تحریک انصاف، عوامی تحریک کے دھرنوں کی حمایت کر دی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ صوفیہ احمد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھرنوں میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ عام لوگ بھی موجود ہیں جو معاشرے میں ہونے والے ظلم و ستم، ڈاکوؤں کی لوٹ مار، جان و مال کے عدم تحفظ، آبروریزی، مہنگائی، بیروزگاری سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سے تنگ آ کر ان دھرنوں میں شریک ہوئے ہیں۔ موجودہ حکمران عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عمران خان اور طاہرالقادری کے خیال میں نے سنے ہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اگر ان دونوں رہنماؤں کے منصوبوں پر عمل ہو جائے تو پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائیگا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے باریاں لگائی ہوئی ہیں۔ ایسا معلوم ہو رہا ہے ہم ان دونوں خاندانوں کے بچوں کی بھی غلامی کرینگے۔ آئی ایس پی آر کے تعاون سے ملی نغمے میں کام کیا ہے جو آج کل مختلف ٹی وی چینلز سے ٹیلی کاسٹ ہو رہا ہے۔