فلم ’’گاندھی‘ ‘کے ڈائریکٹر رچرڈ ایٹینبرا کا انتقال
لندن (شوبز ڈیسک )آسکر انعام یافتہ فلم ڈائریکٹر رچرڈ ایٹینبرا 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ کریئر میں انھوں نے برائٹن راک، ورلڈ وار دوم کے جنگ کے قیدی پر بنی تھرلر فلم ’دی گریٹ ایسکیپ‘ اور ڈایناسور پر بنی سپر ہٹ فلم جراسک پارک میں بطور اداکار کام کیا۔ایک ڈائریکٹر کے طور پر ان کو سب سے زیادہ فلم گاندھی کے لیے جانا جاتا ہے۔