منور ظریف کی برسی آج منائی جائیگی
لاہور ( کلچرل رپورٹر) شہنشاہِ ظرافت منور ظریف کی 40ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ان کے مداح قرآن خوانی اور اجتماعی دعائوں کی تقریبات منعقد کریں گے جبکہ ان کی قبر پر پھول بھی چڑھائے جائیں گے ۔مزاح کا فن انہیں وراثت میں ملا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1961ء میںکیا۔ 1973،1971اور 1975میں انہیں 'عشق دیوانہ، بہارو پھول برسائو اور زینت' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیے گئے۔ انہوں نے 15سالہ کیریئر میں321فلموں میں کام کیا ۔منور ظریف 29اپریل 1976ء کو دنیا سے رخصت ہوئے۔