اداکارہ زارا اکبر نے دورہ انگلینڈ کیلئے ایک لاکھ مالیت کے ملبوسات تیار کروا لیے

اداکارہ زارا اکبر نے دورہ انگلینڈ کیلئے ایک لاکھ مالیت کے ملبوسات تیار کروا لیے

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارا اکبر نے دورہ انگلینڈ کے لئے 1لاکھ مالیت کے ملبوسات تیار کروا لئے۔ تفصیلات کے مطابق مئی کے دوسرے ہفتے میں انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ ’ ’ چلو چلو یو کے چلو ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے ۔جس پر اداکارہ زارا اکبر بھی پرفارم کر رہی ہیں ۔ ڈرامے کے انگلینڈ کے مختلف شہروں میں 16شوز ہونگے جس کے لئے اداکارہ زارا اکبر نے 1لاکھ روپے مالیت کے ملبوسات تیار کروا لیے ہیں ۔