پی ٹی وی نے ہمیشہ قومی روایات آئینہ دار پروگرام پیش کئے : جی ایم لاہور

پی ٹی وی نے ہمیشہ قومی روایات آئینہ دار پروگرام پیش کئے : جی ایم لاہور

لاہور (سیف اللہ سپرا) پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن لاہور مرکز کے جنرل منیجر ذوالفقار احمد نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے اور اس چینل نے ہمیشہ ایسے پروگرام پیش کئے جو ہماری قومی روایات کے آئینہ دار ہیں۔ کوئی بھی تہوار یا خاص ایام ہوں قومی چینل ان تہواروں اور خاص دنوں کی مناسبت سے خصوصی پروگراموں کی تشکیل دیتا ہے۔ مثال کے طور پر محرم شروع ہو چکا ہے، یکم محرم سے ہی پی ٹی وی سے میوزک کے تمام پروگرام بند کر دئیے گئے جبکہ سپیشل ٹاک پروگرام، واقعہ کربلا اور نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی، کربلا کے پھول، سوزوسلام جیسے پروگرام شروع کر دئیے گئے۔ اس کے علاوہ ایک نیا پروگرام ’’تزکیہ‘‘ شروع کیا جا چکا ہے جس کے میزبان عرفان الحق ہیں۔ یہ پروگرام ’’زاویہ‘‘ جس کے میزبان اشفاق احمد خان تھے، کی طرز پر ترتیب دیا گیا ہے۔ ذوالفقار احمد نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے جی ایم لاہور مرکز کا چارج سنبھالا تو میں نے کوشش کی کہ پی ٹی وی لاہور پر ایک ایسا ماحول بنایا جائے جس میں تخلیق کاروں کے ٹیم ورک اچھے اچھے پروگرام تیار کئے جائیں۔