پوسٹ گریجوایٹ کالجز کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش

پوسٹ گریجوایٹ کالجز کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ) کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف وـــژول اینڈ ڈیزائن، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ، پوسٹ گرایجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد کے طلبہ و طالبات کے تھیسس کے کام کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خاں نے کیا۔  لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ مریم شفیق نے نمائش پر اپنی مجموعی تاثرات دیتے ہوئے بتایا کہ آج کے دور میں مایوسی و نا امیدی سے ہمارے معاشرے کا فرد چُور چُور ہے جسے امید دلانا کسی جہاد سے کم نہ ہے تاہم اس نمائش میں ایسے فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں جو افراد کو نا امیدی سے نکال کر نہ صرف اُمید دلاتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی عطا کرتے ہیں۔