ہالی ووڈ پاپ سٹار جسٹن بائبرکی خطرناک ڈرائیونگ نے اہل محلہ کو پریشان کردیا، لاتعداد شکایات درج ہونے پر پولیس نوجوان گلوکار کے گھر پہنچ گئی.

ہالی ووڈ پاپ سٹار جسٹن بائبرکی خطرناک ڈرائیونگ نے اہل محلہ کو پریشان کردیا، لاتعداد شکایات درج ہونے پر پولیس نوجوان گلوکار کے گھر پہنچ گئی.

پاپ سٹار جسٹن بائبر جس تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اسی تیزی کے ساتھ ڈرائیونگ کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا، لاتعداد شکایات پر پولیس ان کے لاس اینجلس میں واقع گھر پہنچ گئی، لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر پولیس پاپ سٹار کے گھر گئی تاہم مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا. علاقے مکینوں کی جانب سے شکایات میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے بچے کھیل کود کیلئے گھر سے باہر ہوتے ہیں تو ایسے میں جسٹن بائبر کی تیز اور لاپرواہ ڈرائیونگ ان کیلئے کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے.