’’ ڈائی ورجنٹ‘‘ کے سیکیوئل ’’اِنسرجنٹ‘‘ کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

’’ ڈائی ورجنٹ‘‘ کے سیکیوئل ’’اِنسرجنٹ‘‘ کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذہے
فلم کی کہانی میں مختلف گروہوں میں تقسیم لوگوں میں سےایک نوجوان لڑکی خود کو کسی بھی گروپ کیلئے موضوع نہیں سمجھتی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کرمظلوم لوگوں کی مدد کرتی نظر آتی ہے غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائیلین ووڈلی نبھا رہی ہیں،جن کے علاوہ تھیوجیمز،زوئے کریوٹز، کیٹ وِنلسیلٹ،نومی واٹس،میگی کیواور اینزل ایلگورٹ اپنے سابقہ کردار میں جلوۂ گر ہونگےایکشن ، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپورفلم  20 مارچ کوسنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے