ہدایتکار جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کر دیا

ہدایتکار جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کر دیا

لاہور ( این این آئی) لالی وڈ کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر نے جرار رضوی سے فون پر رابطہ کر کے اپنی فلم کی ڈائریکشن کے لئے ان کو بھارت آنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم جرار رضوی نے بھارتی فلم کی ڈائریکشن سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں شہرت کا بھوکا نہیں ہوں جو عزت اورمقام میرے وطن پاکستان نے مجھے دیا ہے وہ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے ۔