فلمساز روایتی طریقوں سے ہٹ کر فلمیں بنائیں: وجاہت عطرے

فلمساز روایتی طریقوں سے ہٹ کر فلمیں بنائیں: وجاہت عطرے

لاہور (اے پی پی)موسیقار وجاہت عطرے نے کہا ہے کہ ہمار ے فلمساز اپنے روایتی فلمسازی کے طریقوں سے باہر نکل کر فلمیں بنائیں۔میں آج بھی نت نئے گانے بنانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر فلم موسیقار آج بھی باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں اور آج بھی کام کر سکتے ہیں۔ ہمیں تو گھر ہمارے فلمسازوں نے بٹھایا ہے وہ آج فلمیں بنائیں تو ہم مقبول گانوں کا ڈھیر لگا دیں۔ مجھے اپنے والد رشید عطرے مرحوم پر فخر ہے۔ میں نے ان کے فن اور نام کو زندہ رکھنے کیلئے بھر پور محنت کی اور آج بھی محنت جاری ہے۔