شادی کی جلدی ہے نہ دولت کا لالچ، ہسپتال میں مصروف ہوں، لڑائی کا ٹائم نہیں: اداکارہ میرا

شادی کی جلدی ہے نہ دولت کا لالچ، ہسپتال میں مصروف ہوں، لڑائی کا ٹائم نہیں: اداکارہ میرا

کراچی (کلچرل رپورٹر) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی ہے اور نہ ہی دولت کا لالچ کرتی ہوں جب بھی شادی کرونگی کسی بوڑھے سے نہیں بلکہ جوان آدمی سے ہی کرونگی۔ ایک خصوصی انٹرویو میںفلمسٹار میر انے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت کیلئے مجھ سے شادی کی بات کرتے ہیں اور دولت کا بھی لالچ دیتے ہیں مگر میں جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی پیسے کالالچ نہیں کیا کیونکہ خد انے میرے نصیبوں میں جو کچھ لکھ دیا ہے وہ مجھے ضرور ملے گا۔ ہسپتال کے کام میں مصروف ہوں۔ میرے پاس کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا ٹائم نہیں ہے۔