ہالی ووڈ فلم دی ہابٹ ان ایکسپیکٹڈ جرنی کے نیوزی لینڈ میں پریمئیرسے قبل ائیرلائن نے فلم کی تھیم پربنائے گئے جہاز کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔

ہالی ووڈ فلم دی ہابٹ ان ایکسپیکٹڈ جرنی کے نیوزی لینڈ میں پریمئیرسے قبل ائیرلائن نے فلم کی تھیم پربنائے گئے جہاز کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔

آسکرایوارڈیافتہ ہدایتکار،رائٹروپروڈیوسرپیٹررابرٹ جیکسن کی نئی دی ہابٹ ان ایکسپیکٹڈ جرنی کے نیوزی لینڈ میں پریمئیرمیں ایک روزباقی ہے۔ فلم کے حوالے سے کریز کو مد نظر رکھتے ہوئے ائیرنیوزی لینڈ نے اپنی ہوبٹ تھیم ائیرسیفٹی وڈیو کے بعد ہوبٹ کے امیجز والا جہاز نمائش کیلئے پیش کردیا ہے۔ بوئنگ ٹرپل سیون کےآٹھ سو تیس اسکوائر میٹر حصے کو فلم کے اہم کرداروں کی تصاویر لیے گرافک امیج سے ڈھانپ دیا گیا ہے جس میںچالیس ٹیکنیشین کی خصوصی محنت شامل ہے۔ ہوبٹ تھیم جہاز ریڈ کارپٹ پر صرف ایک ہزارفٹ کی بلندی پر ہوائی کرتب کا مظاہرہ پیش کریگا۔ پریمیئر میں شرکت کے لیے فلم کے نمایاں اداکار نیوزی لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ فلم دی ہوبٹ این ان ایکسپیکٹڈ جرنی رواں برس چودہ دسمبرکوریلیزہوگی۔