پی ٹی وی کی 48 ویںسالگرہ پر لاہور سنٹر میں تقریب، کیک کاٹا گیا

پی ٹی وی کی 48 ویںسالگرہ پر لاہور سنٹر میں تقریب، کیک کاٹا گیا


لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن کی 48ویں سالگرہ گذشتہ روز منائی گئی۔ پی ٹی وی کے تمام سنٹرز نے اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پی ٹی وی لاہور مرکز نے بھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے سیٹ کو اعظم ملک نے ڈیزائن کیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور ذوالفقار احمد ایگزیکٹو پروگرام منیجر بشارت احمد خان اتحاد یونین کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر پی ٹی وی ملازمین کے علاوہ کمپیئر طارق عزیز، ناہید انور، حفیظ طاہر، راشد ڈار، شاہد چغتائی، منا لاہوری، چسیب پاشا، اے نیئر، خورشید شاہد، ایوب خاور، یاور حیات، مسعود اختر، حمیرا چنا، امجد اسلام امجد، وارث بیگ، عدیل برکی، رفیق وڑائچ، فرخ بشیر، منیزہ ہاشمی بھی اس موقع پر سٹوڈیو میں موجود تھے۔ پی ٹی وی لاہور مرکز کے پروڈیوسر محمد بشیر اس تقریب کے انچارج پروڈیوسر تھے جبکہ حیدر نقوی پروگرام اسسٹنٹ معاون تھے۔ یہ نشریات ”دو چار برس کی بات نہیں“ کے ٹائٹل سے پی ٹی وی ہومز سے نشر کی گئی۔ ایونٹ کی مناسبت سے صبح کی نشریات کا پروگرام مارننگ ود جگن بھی سالگرہ کے موقعہ پر 180 منٹ کا سپیشل پروگرام آن ائر کیا گیا۔اس میں مختلف مکاتب فکر کے دانشوروں، فنکاروں جن میں مستنصر حسین تارڑ، طارق عزیز، عطاءالحق قاسمی، امجد اسلام امجد، عرفان کھوسٹ، کنول، گلوکار شوکت علی کو اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی۔ اس شو کی میزبان جگن کاظم تھیں۔