ثنا جاویدنے بھی فلم دنیا میں قدم رکھ دیا
ملتان(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید بہت جلد ہدایت کار عامر محی الدین کی رومانوی فلم سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ ہدایت کار کا کہنا تھا ’یہ موسیقی پر مبنی فلم ہے جس میں کلاسیکی قوالی اور پاپ میوزک کو پیش کیا جائے گا، ساتھ میں رومانوی کہانی بھی اس میں شامل ہے‘۔اس فلم کی کہانی اختر قیوم کی تحریر ہے جس کی شوٹنگ اگست میں شروع کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اب تک صرف ثنا کا نام سامنیآیا ہے۔ثنا کا اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا ’فلم میں میرا کردار ایک سرپرائز ہے اور میں چاہتی ہوں مداح اس کا انتظار کریں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اداکاری کرنے کا بے حد شوق ہے، کیوں کہ یہ ان کی ڈیبیو فلم ہے اس لیے وہ اس میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔فلم کا نام اب تک سامنے نہیں آیا۔