کیا مائیکل جیکسن زندہ ہے؟
ملتان (شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت تہلکہ مچادیا جب ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا کہ مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن زندہ ہیں۔ ویڈیو میں انہیں ایک ہجوم میں دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو بے شمار بار دیکھا جاچکا ہے۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن زندہ ہیں اور ممکنہ طور پر کینیڈا یا افریقہ میں خفیہ طور پر رہائش پذیر ہیں۔مائیکل جیکسن کی موت شروع دن سے ہی معمہ بنی ہوئی ہے۔ ان کی موت کی وجوہات پر پراسراریت کی ایک دھند لپٹی ہوئی ہے اور اس پراسراریت کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ان کی ا?خری رسومات میں ان کے تابوت کو کھولا نہیں گیا اور بند تابوت پر ہی ساری رسومات ادا کی گئیں۔