اسد کو 15 دسمبر کو دیکھا 25 کو ایک ہو گئے، فلموں میں کام کرونگی: وینا ملک پیار سے سمجھائینگے آگے ان کی مرضی: سسر دبئی میں شادی کی خوشی میں استقبالیہ

اسد کو 15 دسمبر کو دیکھا 25 کو ایک ہو گئے، فلموں میں کام کرونگی: وینا ملک پیار سے سمجھائینگے آگے ان کی مرضی: سسر دبئی میں شادی کی خوشی میں استقبالیہ

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان نے دبئی میں اپنی شادی کی خوشی میں استقبالیہ دیا۔ اسد نے پہلی ملاقات کی تفصیل بتائی تو وینا ملک بہت شرمائی۔ اس موقع پر وینا ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے مکمل ہو گئی ہوں۔ مبارکباد دینے والوں کا شکریہ، یہ صرف استقبالیہ ہے، بڑا ایونٹ بعد میں ہو گا۔ ابھی صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی۔ ابھی انہوں نے میرا منہ نہیں دیکھا، اس لئے منہ دکھائی نہیں دی۔ پاکستان اور دبئی دونوں جگہوں پر بڑی دعوت ہو گی۔ وینا ملک نے کہا ہے کہ اسد بشیر میرے والد کے دوست کے بیٹے ہیں، 15 دسمبر سے قبل تک انہیں دیکھا بھی نہیں تھا اور 25 دسمبر کو ہم ایک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی رخصتی ہونا باقی ہے اور اسکے بعد سیر سپاٹے بھی ہونگے۔ بیرون ملک ویزے کے سلسلہ میں ہم سفارتخانے گئے لیکن تاخیر ہو گئی جہاں پر ہماری ملاقات ہوئی، اسکے بعد اگلے روز دوبارہ سفارتخانے گئے اور ہماری دوستی ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وینا ملک کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کروں گی جبکہ وینا ملک کے سسر کا کہنا ہے کہ زبردستی نہیں کریں گے۔ پیار سے سمجھائیں گے کہ فلموں میں کام نہ کریں آگے وینا کی مرضی ہے۔ وینا ملک کے حوالے سے اسد کو ان کے فلموں میں کام کرنے پر اعتراض نہیں۔
وینا ملک