حسن عسکری، سنگیتا، سید نور‘ الطاف حسین نے نئی فلموں کی تیاری شروع کر دی

لاہور(وقائع نگار) ہدایت کار حسن عسکری، سنگیتا، سید نور، الطاف حسن، شہزاد، ناصر ادیب اور رفیق نے نئی فلموں کی تیاری شروع کر دی ہے اور ان فلم سازوں اور ہدایت کاروں نے اپنی فلموں میں نئے چہرے متعارف کرانے کی بھی کوشش شروع کر دی ہیں سینئر ہدایت کاروں کا موقف ہے کہ لوگ غیر معیاری فلموں کو مسترد کر چکے ہیں عوام اب فلموں میں جدت اور موجودہ درپیش مسائل اور ان کے حل کے موضوعات پر دلچسپی رکھتے ہیں۔