اداکار حبیب دماغ کے کامیاب آپریشن کے بعد ہوش میں آگئے

لاہور(وقائع نگار) ماضی کے مقبول اداکار حبیب دماغ کے کامیاب آپریشن کے بعد ہوش میں آگئے۔ اداکار حبیب کو چار روز پہلے برین ہیمرج کے بعد تشویش ناک حالت میں اتفاق ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، انہیں چند ماہ پہلے مری میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران اونچائی سے گرنے کے باعث سر پر چوٹ آئی تھی لیکن مناسب توجہ نہ دینے کے باعث ان کے دماغ کے اندر دو جگہوں پر خون جم جانے اور پانی کے جمع ہو جانے کے باعث وہ برین ہیمرج کا شکار ہوگئے تھے۔