ڈرامہ سیریل ”سہانہ“ کا سکرپٹ مکمل
لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکارعبدالزاق مناکی نئی ڈرامہ سیریل سہانہ کاسکرپٹ مکمل ہوگیا۔وہ سریل کی ریکارڈنگ آئندہ چندروزمیں گوجرانوالہ میں شروع کریںگے۔سیریل کے پروڈیوسر اشفاق مغل اورسوہانہ مغل ہیںجس کی کاسٹ میں حیدر سطان ،نایاب،سہانہ ،ارشدچیمہ، خالد ابراہیم اوردیگرشامل ہیں۔ہدایتکارکاکہناتھاکہ اس سے قبل میری دوسیریلزسفنے اورضدی نشر ہو چکی ہیں۔میری نئی سیریل معاشرتی موضوع پربنائی جارہی ہے ۔امیدہے کہ ناظرین کوپسندآئےگی۔