رقص کے عالمی دن پر پرسوں رقاصہ زریں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
لاہور(کلچرل رپورٹر)نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیراہتمام لاہورآرٹس کونسل کے تعاون سے رقص کے عالمی دن کے موقع پر29اپریل کوبین الاقوامی شہرت یافتہ رقاصہ زریں سلمان پناکے اعزازمیں تقریب الحمراہال نمبرایک میں ہوگی جس میں فن سے وابستہ نامورشخصیات شرکت کریںگی ۔اس موقع پرمختلف شخصیات زریں سلمان پناکے فن اورشخصیت کے حوالے سے اظہارخیال کریںگی ۔جبکہ انکے سٹوڈنٹس اپنے فن کامظاہرہ کرکے زریں سلمان پناکوخراج تحسین پیش کریںگی ۔تقریب کی منتظم شاکرعلی میو زیم کی ڈائریکٹرآمنہ پٹودی ہیں۔زریں سلمان پناکاکہناتھاکہ میں نیشنل کونسل آف دی آرٹس کی بے حدمشکورہوں جس نے میری پذیرائی کےلئے تقریب کااہتمام کیاہے ۔میں نے اپنی تمام زندگی فن کی خدمت میں گزاری ہے اورجب تک میری سانسیں باقی ہیں کتھک ڈانس کے فروغ کےلئے اپنی خدمات جاری رکھوںگی۔