ماں باپ جیسے عظیم رشتوں کی قدر و قیمت کا اندازہ انسانی سوچ سے باہر ہے : روبی انعم
لاہور (آئی اےن پی) اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ خدا کے فیصلوں کے آگے کسی کا کوئی بس نہیں‘ والدہ جیسی عظیم نعمت سے مرحوم ہونے کے بعد احساس ہوا کہ میرے سر سے کتنا بڑا سایہ اٹھ گیا۔ ماں باپ جیسے عظیم رشتے رب نے تخلیق کئے ہیں جس کی قدر و قیمت کا اندازہ انسانی سوچ سے سے باہر ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو اپنوں کا غم نہ دکھائے۔ روبی انعم نے کہا کہ والدہ کی وفات کے بعد میں حقیقت میں اندر سے ٹوٹ گئی تھی لیکن اب خدا کی ذات نے مجھے صبر عطاءکیا ہے۔