تیسرا طارق جاوید ایوارڈ شو اگلے ماہ الحمرا میں ہو گا
لاہور (آئی اےن پی) تیسرا طارق جاوید ایوارڈ شو اگلے ماہ الحمرا میں ہو گا۔ ایوارڈ شو رواں سال فروری میں منعقد ہونا تھا مگر الحمرا کی تزین و آرائش کے باعث ایوارڈ شو کی تقریب غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب طارق جاوید (مرحوم) کی اہلیہ شیبا بٹ نے تیسرے طارق جاوید ایوارڈ شو کے لئے دوبارہ سے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کا انعقاد اگلے ماہ کیا جائے گا جس میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈ دئیے جائیں گے۔