گلوکارہ زوبیہ اعجاز نے فلم ادھورے خواب کیلئے گیت ریکارڈ کرایا
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ زوبیہ اعجاز نے فلم ”ادھورے خواب “ کیلئے گیت کی ریکارڈنگ مکمل کرادی ۔نغمے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز سہیل سٹوڈیو میں کی گئی جس میں موسیقار شاذ علی ہیں۔ زوبیہ اعجازکا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسیقی کو فروغ دینے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے اگر اچھے مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کئے جائیں تو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انکاکہناتھاکہ میں بھارت سمیت یورپ کے کئی ممالک میں فن کا مظاہرہ کرچکی ہوں اور محرم کے بعد دبئی کے دورے پرجارہی ہوں جہاں مختلف شوز میں پرفارم کرونگی۔