تھاماسٹ یونیورسٹی بنکاک کے وفد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا سے ملاقات
لاہور(کلچرل رپورٹر)تھاماسٹ یوینورسٹی آف بنکاک کے ریکٹر ڈاکٹر سوڈن کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر الحمرا لاہور کیپٹن عطا محمد خان کے آفس میں ان سے ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ ادبی و ثقافتی تعلقات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اس وفد کی میزبانی لاہور آرٹس کونسل کر رہی ہے۔اس دورہ کا مقصد بنکاک کی یونیورسٹی آف تھاماسٹ میں ایک پاکستان کارنر کے نام سے ایسی جگہ مختص کرنا ہے جہاں پاکستان سے متعلق وافر مقدار میں معلومات حاصل ہو سکیں ۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹر لاہور کیپٹن عطا محمد خان کی خصوصی کاوش سے اس کارنر کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔جس میں پاکستان کے نامور لکھاریوں کی تصانیف رکھی جائیں گی تا کہ بین الاقومی سطح پرلوگ پا کستان سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلوم حاصل کر سکیں اور ہمارے ملک کاسو فٹ امیج بہتربنایاجا سکے۔اور دنیا کے سامنے ہمارا جو ایک غیر حقیقی بیانیہ موجو د ہے اس کو ختم کر کے اس کی جگہ پاکستان کا اصل چہرہ جو نہایت خوبصورت ہے، پیش کیا جا سکے۔ واضح رہے اس ٹاسک کی ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائر یکٹر خرم نویل نبھا رہے ہیں۔