بھارتی دھمکیوں کےخلاف فنکاروں کا پاک فوج کے حق میں مظاہرہ
لاہور ( کلچرل رپورٹر ) فنکاروں نے پاک افواج کے حق مےں اور بھارتی دھمکےوں کےخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ فنکاروں نے بھارت کےخلاف شدےد نعرے بازی کی ۔ اتوار کے روز فلم سٹار مےگھا کی قےادت مےں شالےمارتھےٹر مےں ہونےوالے مظاہرے مےں فلم سٹار مےگھا کےساتھ ساتھ اداکارہ شانزہ خان ‘اداکارہ سارہ احمد ‘اداکارہ سونےا سےٹھی ‘ڈرامہ ڈائر ےکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ‘پر وڈےوسر ملک علی طارق ‘اداکارلکی ڈائےر اور طاہر انجم اور کورےو گرافر ذےشان علی جانوسمےت شوبز فنکاروں کی کثےر تعداد نے شر کت کی جنہوں نے ہاتھو ں مےں آرمی چےف جنر ل راحےل کی تصاوےر اور پاک افواج کے حق مےں جبکہ بھارت کے خلاف بےنرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے فنکاروں نے مر دہ باد بھارت مردہ باد اور بھارت دہشت گردکے نعرے بھی لگائے اس موقعہ پر مےڈےا سے گفتگو مےںفلم سٹار مےگھا نے کہا کہ ہم سب کو اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے اور اگر بھارت نے کوئی حر کت کی ہے تو افواج پاکستان کی قےادت مےں ہم سب بھارت کو منہ توڑ جواب دےں گے ۔