گلوکارہ عینی کیخلاف شوہر کی درخواست پر خیانت کا مقدمہ

گلوکارہ عینی کیخلاف شوہر کی  درخواست پر خیانت کا مقدمہ

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) گلوکارہ عینی کیخلاف خیانت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ عینی کے شوہر نورید اعوان کی درخواست پر درج کیا گیا۔ عینی پر ایک کروڑ روپے کی رقم میں خیانت کرنے کا الزام ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوہسار حاکم خان نے کہا ہے کہ مدعی دعویٰ ثابت نہ کرسکا تو مقدمہ خارج ہوجائیگا۔