پاکستانی ڈراموں کی امریکہ میں دھوم ہے‘نیلوفر عباسی
کراچی (کلچرل رپورٹر)معروف فنکارہ‘ کمپیئر نیلوفر عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی امریکہ میں بھی دھوم ہے اور وہاں کثرت سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان ڈراموں کی معیاری کہانی‘ ہدایتکاری تکنیک کے باعث ان کی ریٹنگ سو فیصد ہے انہوںنے کہا کہ ہمارے یہاں فنون لطیفہ کے شعبے میں اچھا ٹیلنٹ کام کررہا ہے اور اب بے انتہا چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو اپنی پرفارمنس دکھانے کیلئے بہتر مواقع مل رہے ہیں۔ انہوںنے یہ بات پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر جنید رضوی کی جانب سے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی‘ صدر عبدالوسیع قریشی‘ سیکریٹری پرویز مظہر‘ جوائنٹ سیکریٹری ذیشان صدیقی‘ سینئر رکن احسن مسعودجعفری‘ گلوکار ایم افراہیم‘ اویس ادیب انصاری‘ ارشد میمن‘ علی اصغر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔