پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے پر سنگیتا کا گھر تاحال سیل‘ میرا کی والدہ نے آج تک کی مہلت مانگ لی

لاہور (نامہ نگار) ہدایتکارہ سنگیتا کی طرف سے تاحال پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے پر ان کا گھر گذشتہ تین دنوں سے سیل ہے جبکہ اداکارہ میرا کی والدہ نے پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کے لئے محکمہ حکام سے آج بدھ تک کی مہلت لے لی ہے۔ آج ٹیکس جمع نہ کرانے پر اداکارہ میرا کی کوٹھی بھی سیل کر دی جائے گی۔ محکمہ ایکسائز حکام نے 84 ہزار روپے پراٹری ٹیکس نادہندہ ہونے پر تین روز قبل ہدایتکارہ سنگیتا کا گھر واقع جی بلاک جوہر ٹاون سیل کر دیا تھا۔ محکمہ حکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے تک گھر سیل رہے گا۔ اگر سیل توڑی گئی تو ہدایتکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جائے گا۔ دریں اثناءاداکارہ میرا کی گارڈن ٹاون احمد بلاک میں واقع کوٹھی کا ایک لاکھ 44 ہزار روپے ٹیکس جمع نہ کرانے پر آج تک مہلت مانگ لی۔