وینا ملک امریکہ میں مقیم پاکستانی فیصل اکبر سے شادی کرینگی

لاہور (کلچرل رپورٹر/این این آئی) اداکارہ وینا ملک امریکہ میں مقیم پاکستانی فیصل اکبر خان سے شادی کر رہی ہیں۔ یہ بات ان کے میڈیا منیجر سہیل راشد نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل اکبر خان‘ وینا ملک کے والد کے دوست میجر اکبر خان کے بیٹے ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ دو تین دن تک فیصل اکبر خان امریکہ سے پاکستان آئیں گے اور باقاعدہ رشتہ طے ہو گا جبکہ جون کے پہلے ہفتے ان کی شادی ہو گی۔ دریں اثناءان کے ہونیوالے شوہر امریکہ میں فلنگ سٹیشنز کے مالک ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی کی ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔