نیپالی کوہ پیما ایپا شیرپا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوبیس ویں مرتبہ سرکرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

نیپالی کوہ پیما ایپا شیرپا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کوبیس ویں مرتبہ سرکرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

سینتالیس سالہ ایپا شیرپا نے کہا کہ اب وہ اکیسویں مرتبہ اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  نوجوان کوہ پیماؤں کو اب ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے بیس سالہ کیرئیرکے دوران قائم کیا تاہم گذشتہ تین سال کے دوران ان کی کاوشوں میں تیزی دیکھنےمیں آئی ہے۔ ایپا شیرپا نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ کی برف بڑی تیزی کے ساتھ پگھل رہی ہے جس کے باعث کوہ پیماؤں کو چوٹی تک پہنچنے میں زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایپا شیرپا کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنے والوں کوہ پیماؤں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایپا شیرپا جنوب ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کی جانب سےموسمیاتی تبدیلی کے خیرسگالی کے سفیر بھی ہیں۔ نیپال اور چین کی سرحد پر واقع ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی انتیس ہزار، انتیس فٹ ہے۔