برٹنی مرفی کے شوہر اور سکرین رائٹر سمن مینجوک رہائش گاہ میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے

لاس اینجلس (جی این آئی) امریکہ کے لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آنجہانی ہالی ووڈ اداکارہ برٹنی مرفی کے شوہر اور سکرین رائٹر سمن مینجوک اپنی بالی ووڈ ہلز کی رہائش گاہ میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔
پانچ ماہ قبل دسمبر 2009ءمیں 32 سالہ برٹنی مرفی لاس اینجلس میں اپنی ہالی ووڈ ہلز کی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئی تھیں جن کی موت کو بعدازاں نمونیا‘ آئرن کی کمی اور نشہ آور ادویات کے باعث حرکت قلب کا رُک جانا بتایا گیا تھا۔
تقریباً پانچ مہینے بعد لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کو برٹنی مرفی کی رہائش گاہ سے بالکل سی نوعیت کی فون کال موصول ہوئی جس میں رائزنگ گلن روڈ کے 1800 بلاک میں فوری طبی امدادی منگوئی گئی۔ برٹنی کے شوہر کو ابتدائی طبی امداد دینے سے قبل ہی ان کی موت ہو گئی جس کی وجوہات کا تاحال پتا نہیں چلایا جا سکا ہے۔