الفت مہتاب نے 3 نعتیں ریکارڈ کرا دیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ الفت مہتاب بھٹی نے تین نعتیں ریکارڈکرادیں۔ مذکورہ تینوں نعتیں انہوںنے خودتحریرکی ہیں جنہیں میوزک ورلڈ کمپنی نے ریکارڈ کرایا ہے۔ الفت مہتاب بھٹی نے بتایاکہ نعتوں کے ویڈیوزآئندہ چندروزمیں تیارکیے جائیںگے جنہیں بہت جلدسوشل میڈیااورمختلف ٹی وی چینلزسے نشرکیاجائے گا۔ انکاکہناتھاکہ میں ایک عرصہ سے نعت گوئی بھی کررہی ہوں ۔میری تحریرکردہ نعتیں مختلف نعت خواں پڑھ رہے ہیں۔میری کوشش ہے کہ عیدالفطرکے بعد اپنی نعتوں پر مشتمل کتاب شائع کروں۔